ٹاپ نیوز

پاکستان کے قیام میں قائداعظم کا کردار اہم سنگ میل ، ان جیسے سچے، ایماندار اور دیانتدار لیڈر ہی ملکوں کی تقدیر بدلتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو قیام پاکستان کے لئے ان کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام میں قائداعظم کا ابدی کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

، قائداعظم جیسے سچے، ایماندار اور دیانتدار لیڈر ہی ملکوں کی تقدیر بدلتے ہیں، اتحاد، بھائی چارہ، مذہبی رواداری اور بقائے باہمی آج کے دن کا پیغام ہے۔ بدھ کو قائداعظم کے یوم پیدائش پراپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم دنیا کے مدبر اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح ؒکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،یہ دن پاکستان کو قائد کے وژن کے مطابق عظیم ملک بنانے کے عہد کا متقاضی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد، بھائی چارہ، مذہبی رواداری اور بقائے باہمی آج کے دن کا پیغام ہے، قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی اہمیت پر بہت زور دیا،بانی پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی رواداری کے علمبردار تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی رواداری کے فروغ کےلئے قائد اعظم کے اصولوں پر کاربند رہ کر آگے بڑھنا اور قومی مفاد میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر وطن عزیز کا سوچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒنے اپنی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے تاریخ کا دھارا بدلا، مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور آزاد مسلم ریاست کے خواب کو عملی تعبیر دی۔

ا ن کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی انتھک جدوجہد کی بدولت آج ہم آزادوطن میں سانس لے رہے ہیں ، بانی پاکستان کا یہ احسان تاقیامت نہیں اتار سکتے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی تخلیق میں قائداعظم کا ابدی کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،

قائد اعظم نے تحمل،برداشت، مساوات اوررواداری پر مبنی معاشرے کا خواب دیکھا تھا ،ایسے فلاحی معاشرے کے لئے سب کو مل کر اپنی توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی تاکہ قائد کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے اور یہی قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے،قائداعظم جیسے سچے، ایماندار اور دیانتدار لیڈر ہی ملکوں کی تقدیر بدلتے ہیں،پائیدار ترقی و خوشحالی کی منزل قائد اعظم ؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button