قومی
اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے تقریبات جاری ،شہر کے 244 گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے مختلف تقریبات جاری ہیں اس ضمن میں شہر کے 244 گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرجا گھروں کے باہر پولیس کے 1500 سے زائد جوان تعینات ہیں۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز نےمختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا،اے سیز نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو دن بھر فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے،اے سیز گرجا گھروں کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔