قومی

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر حکومت اور عوام کو مبارکباد

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

منگل کو ایرانی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک سرزمین جو آج اسلامی دنیا میں ایک موثر کردار ادا کر رہی ہے،

یہ عظیم فلاسفر علامہ اقبالؒ کی فکری قیادت اور قائد اعظم کی سیاسی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں متاثر کن شخصیات پاکستان کی عظیم قوم کی آزادی، اتحاد اور ایمان کی علامت ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button