عالمی
کویتی وزیر دفاع کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ الشیخ فہد یوسف سعود الصباح نے اٹلی کے وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
العربیہ اردو کے مطابق کویتی وزارت دفاع کی سے جاری پریس بیان میں کہا گیا کہ الشیخ فہد الیوسف نے ملک کے سرکاری دورے کے موقع پر دوست ملک اٹلی کے وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں میں ہونے والی پیش رفت، ترقی اور نمو کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں اہم پیش رفت اور موجودہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔