کھیلوں کی دنیا
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی، پاکستان کے کامران غلام مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتی، پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔