کاروباری

معاشی حالات میں بہتری سے زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ،صدر فیصل آباد چیمبر

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ معاشی حالات میں بہتری سے زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اگلے سال 2025 میں شرح نمو 2.5سے 3.5فیصد رہنے کی توقع ہے تاہم ضروری ہے کہ مطلوبہ معاشی اہداف حاصل کرنے کیلئے پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ بہتر میکرواکنامک انڈی کیٹرز کے ثمرات کو نچلی سطح تک پہنچایا جا سکے۔

بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جبکہ افراط زر میں کمی سے خاص طور پر کمزور اور غریب طبقہ بھی مہنگائی کے عفریت سے نجات حاصل کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں آنے سے معاشی ترقی کی رفتار کو مزیدتیز کیا جا سکے گا۔

تاجروں سے بات چیت میں انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل پانچویں دفعہ پالیسی ریٹ میں کمی کے ذریعے پالیسی ریٹ اب13فیصد پر آگیا ہے تاہم اگرملک کے معروضی حالات کے مطابق ان میں مزید کمی کردی جائے تو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی رفتار کوبڑھایا جا سکتاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button