عالمی
روس کی طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کی تیاری

روس کی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت عدالتوں کو روسی حکومت کی طرف سے دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد گروپوں پر پابندیاں معطل کرنے کی اجازت دی جائے گی ،جس سے روس کے لئے افغان طالبان اور ممکنہ طور پر شام کی نئی قیادت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار ہو گی۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق روسی پارلیمان کے ایوان زیریں ڈوما نے گزشتہ روز جس بل کی منظوری دی ہے اس میں دہشت گرد قرار د یئے گئے گروہوں کو قانونی طور پر اس فہرست سے نکالے جانے کے طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔