نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہملٹن ٹیسٹ میچ میں 423 رنز سے ہرا دیا،تین میچوں کی سیریز 1-2 سے انگلینڈ کے نام ،مچل سینٹنرمیچ،ہیری بروک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہملٹن ٹیسٹ میچ میں 423 رنز سے ہرا دیا، کیویز کی جانب سے ملنے والے 658 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 234 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،تین میچوں کی سیریز 1-2 سے انگلینڈ کے نام رہی ،نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنرمیچ کے جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
منگل کو سڈن پارک،ہملٹن کے مقام پرجاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 18 رنز 2کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو جیکب بیتھل 9 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے،جیکب بیتھل اور جو روٹ نے مل کر تیسری وکٹ پر 104 قیمتی رنز بنائے ۔
جوروٹ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 54 رنز بناکر مچل سینٹنر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ہیری بروک 1 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ان کے بعد جیکب بیتھل کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 76 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر گلین فلپس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔
ان کے علاوہ اولی پاپ 17،گس اٹکنسن 43،میتھیوپوٹس صفر،برائیڈن کارس11رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،شعیب بشیر 2 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ کپتان بین سٹوکس فٹ نہ ہونے کے باعث کھیلنے کے لئے نہ آسکے۔
یوں نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والے 658 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 234 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست دے دی لیکن تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے انگلینڈ کے نام رہی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 4،میٹ ہنری اور ٹم سائوتھی نے 2،2 جبکہ ول او رورکے نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنرمیچ کے جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔