عالمی

لبنانی وزیر اعظم کی شام میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی ہدایت

لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے شام میں اپنے سفارتخانےکو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

شنہوا نے لبنانی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ نجیب میقاتی کے ریمارکس لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آئے۔

شام میں لبنانی سفارتخانے کو دوبارہ کھولنے کی مخصوص تاریخ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ لبنان نے 2009 میں پہلی بار شام میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا اور شام میں سکیورٹی واقعات کے باعث لبنانی سفارتخانہ گزشتہ برسوں میں بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button