عالمی

غزہ کے نصیرات کیمپ پراسرائیلی حملہ، او آئی سی کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے میں 33 فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کی ہے ۔

اردو نیوز کےمطابق تنظیم نے عربی زبان میں جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اس عمل کو منظم دہشت گردی اور مسلسل نسل کشی کی توسیع سمجھا جاتا ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف 14 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے یہ حملہ نصیرات کے علاقے میں ایک ایسے پناہ گزین کیمپ پر کیا جو پوسٹ آفس کی عمارت میں قائم کیا گیا تھا، او آئی سی نے اس فوجی کارروائی کو ہولناک قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج اس علاقے میں پہلے بھی پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے کرتی آئی ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نشانہ بنی۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گزشہ 14 ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار 875 افراد شہیدہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button