ٹاپ نیوز

وزارت خارجہ نے شام میں پاکستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی

وزارت خارجہ نے شام میں پاکستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی حالیہ پیشرفت اور ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب تک کہ حالات بہتر نہیں ہوتے وہ غیر ضروری سفر یا شام کے دورے سے گریز کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ اس وقت شام میں ہیں انہیں انتہائی احتیاط برتنے اور دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سفارتخانہ سے موبائل +963987127822 اور +963990138972 اور ای میل parepdamascus@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button