حکومت کے مجموعی قرضوں کے حجم میں اکتوبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر کمی
حکومت کے مجموعی قرضوں کے حجم میں اکتوبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2024 کے اختتام پر مرکزی حکومت کے مجموعی قسٹیٹ بینکرضوں کا حجم 69114 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.7 فیصد کم ہے، ستمبر کے اختتام پر مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 69570 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسی طرح اکتوبر کے اختتام پر حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 47271 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.6 فیصد کم ہے،ستمبر کے اختتام پر حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 47536 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر کے اختتام پر حکومت کے بیرونی قرضوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،اکتوبر کے اختتام پر حکومت کے مجموعی بیرونی قرضوں کا حجم 21884 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.7 فیصد کم ہے، ستمبر میں حکومت کے مجموعی بیرونی قرضوں کا حجم 22034 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔