عالمی
جنوبی کوریا میں برفیلی سڑک کے باعث 14 گاڑیوں میں تصادم ، ایک شخص ہلاک ، 5 زخمی ہو گئے
جنوبی کوریا میں برفیلی سڑک کے باعث 14 گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے
شنہوا کے مطابق یہ حادثہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے دارالحکومت سیئول سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں انسیونگ شہر میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹن وزنی ٹرک برفیلی سڑک پر پھسل کر درمیانی پٹی میں 3.5 ٹن وزنی ٹرک سے ٹکرا یا جس کے باعث 12 دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے میں 3.5 ٹن وزنی ٹرک کا ڈرائیور ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کے وقت سڑک پر برف جمی ہوئی تھی اور شدید دھند کا ماحول تھا۔