عالمی
ایکواڈور ،مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے ساحلی صوبے ایل اورو کے قصبے ایل گوابو میں مسلح حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز مسلح حملہ آوروں نے گھر میں سوئے ہوئے متعدد افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔
مقامی پولیس کی ابتدائی تحقیقات سےمعلوم ہوتا ہے کہ حملہ منظم جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جاری تنازعات سے منسلک ہو سکتا ہے۔ صوبہ ایل اورو میں تشدد اور عدم تحفظ میں اضافے کے بعد 3 اکتوبر سے ہنگامی حالت نافذ ہے ،جو 60 دنوں کے لیے مقرر کی گئی ہے، یہ اقدام دارالحکومت کوئیٹو سمیت ملک کے سات دیگر علاقوں میں بھی لاگو ہوتا ہے جو بڑھتے ہوئے جرائم سے دوچار ہیں۔