کاروباری

جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک سے پاکستان کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

انڈونیشیا،ملائشیا،تھائی لینڈ،سنگاپوراورجنوب مشرقی ایشیا کے دیگرممالک سے پاکستان کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا، مالی سال کے پہلے چارماہ میں جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیاد پر47.52فیصد جبکہ درآمدات میں چارفیصد نموریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں انڈونیشیا،ملائشیا،تھائی لینڈ،سنگاپوراورجنوب مشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو620.95ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47.52فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو420.91ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اکتوبرمیں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو208.95ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوستمبرمیں 131.35ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 135.88ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 2.184ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر4فیصد نموریکارڈکی گئی ۔

چارماہ میں جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک سے درآمدات کاحجم 2.408ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2024کی اسی مدت میں 2.322ارب ڈالرتھا۔اکتوبرمیں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 686.16ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 562.87ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 650.65ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2024میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر6.860ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button