کاروباری
پاکستان کی امریکاکو کی جانے والی برآمدات میں مالی سال کے دوران 9.39 فیصد اضافہ
پاکستان کی امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں مالی سال کے دوران 9.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران برآمدات کی مالیت 1.862 ارب ڈالر رہی ، تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2024کے دوران امریکا کو کی جانے والی قومی برآمدات کا حجم 2.037 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران امریکا کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 0.175 ارب ڈالر یعنی 9 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔