قومی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا’’دی نیشن‘‘ کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے انگریزی اخبار’’دی نیشن‘‘ کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سلمان مسعود اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان مسعود کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والد کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پسماندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔