قومی

پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر فلسطینی عوام کیلئے اپنی غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر انصاف، آزادی اور وقار کے حصول کے لئے فلسطینی عوام کے لئے اپنی غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنیفلسطین کی ایک آزاد ریاست ، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،کے قیام کے لئے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان میں جنگ بندی کے حالیہ معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور تمام فریقوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کو مکمل طور پر برقرار رکھنے اور اس پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور استحکام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے لئے انسانی امداد کی فوری ضرورت، بے گھر افراد کی محفوظ واپسی اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جنگ بندی کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں وسیع تر تنازعہ کو روکنے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان کو امید ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ غزہ کی پٹی اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، غزہ میں نسل کشی کا خاتمہ اور فلسطینی عوام کے لئے انسانی امداد کا مرحلہ طے کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button