کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان برقرار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 281.55 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 98079.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 460 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،220 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،185 کی قیمتوں میں کمی اور 55 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 78.02 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 30558.73 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 29.11 پوائنٹس کی کمی کے بعد 146163.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 11.86 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 640.25 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 25.62 ارب روپے تھی، حیسکول کے 64823622 حصص، سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے 48065578 حصص اور فوجی فوڈز لمیٹڈ کے 40919425 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 45.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button