کاروباری

چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی، دالوں کی درآمدات میں اضافہ

لک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ دالوں کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں چائے درآمد پر206.17ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.46فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمد پر 244.23ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں چائے کی درآمدات کاحجم 53.92ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 48.048ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 60.17ملین ڈالرتھا،

مالی سال 2024میں چائے کی درآمدات کاحجم 687.63ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں دالوں کی درآمدات کاحجم 262.21ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.66فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر245.83ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں دالوں کی درآمدات کاحجم 85.64ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 62.98ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 52.22ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں دالوں کی درآمدات پر594.97ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button