قومی

سپیکر قومی اسمبلی کا شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا گزشتہ شب سری نگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جوانوں نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

منگل کو اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واقعہ میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ ، اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نےشہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button