کاروباری

سعودی عرب کو برآمدات میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں 14فیصدکی نمو، درآمدات میں 22فیصدکی کمی

سعودی عرب کوملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر14فیصدکی نموجبکہ درآمدات میں 22فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو245.56ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.22فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو214.98ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اکتوبرمیں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو69.93ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوستمبرمیں 61.45ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 65.71ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں سعودی عرب کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 710.29ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں سعودی عرب سے درآمدات پر1.332ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات پر1.625ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اکتوبرمیں سعودی عرب سے درآمدات پر267.10ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوستمبرمیں 366.85ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 487.85ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں سعودی عرب سے درآمدات پر4.492 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button