عالمی
شارجہ کے شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی خورفکان کے رہائشیوں کے لیے 160 پلاٹ مختص کرنے کی ہدایت
یواے ای کی سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے خورفکان کے رہائشیوں کے لیے زمین کے 160 پلاٹ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق شارجہ کے شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شارجہ کے محکمہ ٹاؤن پلاننگ اینڈ سروے (ایس ڈی ٹی پی ایس ) کو خورفکان کے رہائشیوں کے لیے زمین کے 160 پلاٹ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس میں ہرائی روڈ کے ساتھ 80 کمرشل پلاٹ اور 80 صنعتی پلاٹس شامل ہیں، جن میں تجارتی اور صنعتی لائسنس رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی