چین کےصدر کی برازیلی ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعاون کی 30 دستاویزات پر دستخط
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے برازیلی ہم منصب اناسیو لولا ڈی سلوا کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر چینی صدرنے کہا کہ برازیل چین کے ساتھ سٹریٹجک شراکت قائم کرنے والا پہلا ملک ہے ۔چین برازیل تعلقات میں پیش رفت میں یہ ایک اور تاریخی لمحہ ہے ۔ انہوں نے مستقبل میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے چار تجاویز پیش کیں۔ ان تجاویز میں باہمی سٹریٹجک اعتماد کو مسلسل مستحکم کرنا، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مسلسل مربوط کرنا، عالمی امن و انصاف کے تحفظ کے لئے چین اور برازیل کی طاقت کا اظہار اور انسانیت کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے چین اور برازیل کا کردار شامل ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین، چین لاطینی امریکہ فورم کے انعقاد، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو لاطینی امریکا اور کیریبین کی ترقیاتی ضروریات کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے اور چین لاطینی امریکا کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید ثمرات حاصل کرنے کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔اناسیو لولا ڈی سلوا نے کہا کہ چینی عوام برازیل کے عوام کے سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہیں۔
برازیل صدر شی جن پھنگ کے دورے سے دوطرفہ تعلقات میں مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کا منتظر ہے۔ دونوں فریقوں کے ورکنگ گروپس کو بنیادی تنصیبات، مالیات، صنعتی چین، سائنس و ٹیکنالوجی اور حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ سمیت کلیدی شعبوں میں بات چیت کو تیز کرنا چاہئے اور تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔برازیل مزیدزیادہ چینی کمپنیوں کا برازیل میں سرمایہ کاری اور تعاون کے لئے خیرمقدم کرتا ہے۔
بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نےمشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے ۔چین صدر کے دورہ برازیل کے دوران فریقین نے معیشت اور تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، پائیدار ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور عالمی ترقیاتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کی 30 سے زائد دستاویزات پر دستخط کئے۔