کاروباری
زرمبادلہ کے ذخائر 29ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.96ارب ڈالرہوگئے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.96 ارب ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.28 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.67 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 29 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔