عالمی

سعودی ولی عہد کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ایس پی اےکے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لیے کی جانے والی کوششوں بارے گفتگو کی ۔

دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں کو بڑھانے پر بھی بات کی ۔ انہوں نے مختلف حوالوں سے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ یوکرین روس بحران کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں بارے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button