کوئٹہ کے سید بلال نے ورلڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پہلی بار طلائی تمغہ جیت لیا
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سید بلال نے ورلڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پہلی بار گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر محکمہ کھیل وثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف لانگو ،عزیز اقارب اور شائقین نے انکا استقبال کیا۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید بلال کا کہنا تھا کہ ورلڈ گولڈ میڈل جیتنے پر انتہائی خوشی ہے،ملکی سطح پر یہ ٹائٹل پہلی بار حاصل کیا ،یہ کامیابی پاکستان اور بلوچستان کی کامیابی ہے ،بھارتی باڈی بلڈر جو دوبار گولڈ میڈلسٹ جیتا تھا اس مرتبہ اس کو بھی شکست دے دی ۔
بھارتی حریف کا موقف تھا کہ یہ کامیابی آپ ڈیزرو کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس فائٹ کے لئے تعاون کیا اگر حکومت کی جانب سے اسی طرح تعاون ملتا رہا تو مستقبل میں مزید ٹائٹل جیتیں گے ۔عالمی مقابلہ جیتنے کے لیے دبئی میں ٹریننگ لینی ہوگی حکومت اگر سپورٹ کرے تو یہاں میں کلب بنا کر یہاں کے کھلاڑیوں کو تربیت دے سکتا ہوں ،بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔