کاروباری

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر عثمان شوکت و دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر عثمان شوکت نے سفیر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غیرروایتی شعبوں جیسے فارما سیوٹیکل ، ایگری فوڈز، دفاعی سازو سامان، آئی ٹی سروسز اور دوسرے سیکٹرز کی ترقی کے لیے افریقی ملک ایتھوپیا کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ریگولیٹری کمپلائینس میں آسانی لائی جائے تاکہ پاکستانی صنعتکار فائدہ اٹھا سکیں،مارچ 2025 میں تجارتی وفد کے دورے کے لیے چیمبر ایتھوپیا کے سفارت خانے کےساتھ رابطے میں رہے گا۔

لک افریقہ پالیسی کو اجاگر کرنے میں راولپنڈی چیمبر کا کردار اہم رہا ہے، باہمی تجارتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے نیٹ ورکنگ اور تجارتی تعاون مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، ایگزیکٹو ممبران اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔

تاجروں کے اجلاس سے خطاب میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر نے کہا کہ ایتھوپیا افریقی خطے کے لیے ایک گیٹ وے ہے، پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ قریبی تعاون قائم کر کے افریقی خطے کی 1.4ارب افراد کی بڑی مارکیٹ کے ساتھ اپنی تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا فارما سیوٹیکلز، ٹیکسٹائلز اور تعمیراتی سامان سمیت دیگر مصنوعات باہر سے درآمد کرتا ہے ۔ اس موقع پر ایک پریزینٹیشن بھی دکھائی گئی جس میں ایتھوپیا میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مختلف سیکٹرز کے بارے میں معلومات دی گئیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button