کاروباری

پاکستان کیلئے عالمی سطح پر بڑا اعزاز، عاطف اکرام شیخ کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر منتخب

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کاسی)کے نائب صدر منتخب ہوگئے جو پاکستان کیلئے عالمی سطح پر بڑا اعزاز ہے۔ فیڈریشن کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق عاطف اکرام شیخ کی بطور نائب صدر کاسی تقرری سنگاپور میں منعقدہ کاسی کے 38 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر عمل میں لائی گئی ہے ۔

عاطف اکرام شیخ نے بطور نائب صدر کاسی تعیناتی پر فورم کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جیسے اہم ترین تجارتی فورم پر پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے، بطور نائب صدر پاکستان اور ایشیا پیسفک ریجن کی بزنس کمیونٹی کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کروں گا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایشیا پیسفک ریجن پاکستان اور پوری دنیا کیلئے اہمیت کا حامل ہے،

کنکٹیویٹی کے فروغ کیلئے کاسی فورم کردار ادا کر سکتا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس کا نائب صدر منتخب ہونا عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کااظہار ہے، اس کثیر الجہتی فورم میں متحرک کردار ادا کرکے پاکستان کیلئے اقتصادی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ نومنتخب نائب صدر کاسی نے کہا کہ کاسی میں شامل مختلف ممالک کے رکن چیمبرز کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button