کھیلوں کی دنیا

بہاولپور تھرڈ نیشنل طائی کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد

بہاولپور تھرڈ نیشنل طائی کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد ہوا ۔چیمپین شپ میں ملک بھر کے تمام صوبوں سے نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی کمشنر بہاول پور نادر علی چٹھہ، پروفیسر سرجن ڈاکٹر جاوید اقبال، قاری امید علی اور انٹرنیشنل گرینڈ ماسٹر مسلم بھٹی تھے۔ پریزیڈنٹ سعد جعفری اور چیف آرگنائزر ایم عاطف لودھی نے مہمانوں کا خصوصی استقبال کیا اور گرینڈ ماسٹر مسلم بھٹی کی جدہ سے خصوصی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

مجموعی طور پر فتح پانے والی ٹیموں میں فرسٹ ٹیم پرائز پنجاب گرین نے، سیکنڈ ٹیم پرائز ٹیم کےـ پی۔کے نے ،جبکہ تھرڈ ٹیم پرائز پنجاب ریڈ نے حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ میں بچوں کے والدین اور عزیز و اقارب اور شہریوں نے بھی بھرپور طور پر شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button