کھیلوں کی دنیا
وزیر اعلی مریم نواز کی تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پرمحمد آصف کو مبارکباد
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کیوئسٹ محمد آصف کو مبارکباد دی ہے ۔
بدھ کو جاری اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے قطر میں سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایران کے کھلاڑی علی غاراگوزلو کو شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کیا،
انہوں نے چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کاسبز ہلالی پرچم بلند کیا،محمد آصف کا تیسری بار چیمپئن شپ جیتنا پاکستان کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،انہوں نے قومی ہیرومحمد آصف کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا کی ۔