کھیلوں کی دنیا
پاکستان کے محمدآصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کے محمدآصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
منگل کو دوحہ قطر میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے محمد شہاب کو 1-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔
سیمی فائنل آج منگل کی رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ماسٹر ورلڈ چیمپئن شپ کا آغاز بھی ہوا جس میں پاکستان کےمحمد آصف نے افغانستان کے احمد رسولی کو 0-3 سے شکست دی۔