کاروباری
پٹرولیم گروپ اور کوئلے کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1158فیصد اضافہ

پٹرولیم گروپ اور کوئلے کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1158فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران پٹرولیم گروپ اور کوئلے کی برآمدات کا حجم 3.27 ارب روپے رہا تھا تاہم جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران برآمدات کا حجم 41.1 ارب روپے تک بڑھ گیا۔
اس طرح گزشتہ مالی سا ل کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران پٹرولیم گروپ اور کوئلے کی قومی برآمدات میں 37.83 ارب روپے یعنی 1158 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔