وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا راڑا شم میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار،فورسز کو شاباش دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے راڑا شم میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کو شاباش دی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست ہوگی ،راڑا شم میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا دی ،دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سراہتے ہیں ۔
وزیر اعلٰی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف محتاط آپریشن کرکےسکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ، فورسز کا ردعمل محتاط پیشہ وارانہ استعداد کار کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اندھا دھند دہشت گردی کرکے عام آدمی کو نشانہ بناتے ہیں اس کے برعکس سکیورٹی فورسز محتاط کارروائی کرکے دہشت گردوں کو نشانہ بناتی ہیں تاکہ عام آدمی کو نقصان نہ ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز کے جوان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے برسر پیکار ہیں ،امن کے لئے سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کررہی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بحالی امن کےلئے سکیورٹی فورسز اور سویلین شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،انشاءاللہ صوبے میں امن قائم کرکے دم لیں گے۔