قومی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال، وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اظہر قاضی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے، میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے،

حکومت میڈیا اداروں کی آزادی، ترقی اور فروغ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button