عالمی

جاپان،اوناگاوا جوہری ری ایکٹر 2011 سانحے کے بعد دوبارہ چلا دیا گیا

جاپان کےشمال مشرقی شہر میاگی میں واقع اوناگاو جوہری بجلی گھر کی منتظم کمپنی نے اپنے ری ایکٹروں میں سے ایک کو 2011 کے زلزلے اور تسُونامی کے سانحے میں نقصان پہنچنے کے 13 سال بعددوبارہ چلا دیا ہے۔ ایچ ایچ کے، کے مطابق اوناگاو جوہری بجلی گھر کی منتظم کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2011 کے سانحے کے باعث اوناگاوا نمبر 2 ری ایکٹر کو کئی بیرونی ذرائع سے ملنے والی بجلی منقطع ہو گئی تھی اور اس کا زیر زمین حصہ پانی میں ڈوب گیا تھا۔

توہوکُو الیکٹرک پاور کمپنی نے بجلی گھر کی سمندری دیواروں کو سطحِ سمندر سے 29 میٹر تک بلند کرنے سمیت سانحے کو آئندہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔ری ایکٹر نمبر 2 نے 2020 میں نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی کا معائنہ مکمل کیا ہے۔ بعد ازاں حفاظتی اقدامات کے لیے تعمیراتی کام اور حکومتی معائنوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ توہوکُو الیکٹرک نے کنٹرول راڈز کو ہٹا کر ری ایکٹر کو دوبارہ فعال کیا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ری ایکٹر سیلف سسٹیننگ چین ری ایکشن تک پہنچ گیا ہے اور نومبر کے آغاز میں بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔

ری ایکٹر نمبر 2 ناکارہ فوکوشیما دائی اِچی پلانٹ میں استعمال کیے گئے ری ایکٹر کی طرح بوائلنگ واٹر ری ایکٹر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ری ایکٹر ہے جسے 2011 کے زلزلے اور تسُونامی کے بعد دوبارہ چلایا گیا ہے۔ سانحے سے متاثرہ علاقے میں دوبارہ کام شروع کرنے والا یہ پہلا ری ایکٹر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button