عالمی
شمالی کوریا اور روس کی پیانگ یانگ میں مشترکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش کا انعقاد

شمالی کوریا اور روس نے پیانگ یانگ میں اپنی پہلی مشترکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دفاع اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
جنوبی کوریا کی کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا اور روس کی پیانگ یانگ میں اپنی پہلی مشترکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش منعقد کی ہے۔نمائش کا افتتاح منگل کے روز کیا گیا تھا جس میں روس کے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ، کمیونیکیشنز، اور ماس میڈیا کے نائب وزیر آندرے زرینن سمیت دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔پیپلز پیلس آف کلچر میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں اور کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ آئی ٹی مصنوعات اور سائنسی کامیابیوں کی نمائش کی ۔