قومی
گورنر خیبرپختونخوا کی پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چشمہ لفٹ کینال میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے کردار کو سراہتے ہوئے سعودی حکومت ، سعودی سفیر اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخوا ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے جس سے اس خطہ میں زرعی انقلاب آئے گا اور معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔