ٹاپ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے 101ویں یوم جمہوریہ پر ترک عوام اور حکومت کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے 101ویں یوم جمہوریہ پر ترکیہ کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر محیط لازوال دوستی کا رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مضبوط تر ہو رہا ہے۔

منگل کووزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نےترک عوام اور حکومت کے لئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی ہے۔ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر محیط لازوال دوستی کا رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مضبوط تر ہو رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button