قومی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 101 ویں سالگرہ پر ترکیہ کی قیادت اور عوام کو مبارکباد

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمہوریہ ترکیہ کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمنائیں ہیں، پاکستان اور اس کے عوام جمہوریہ ترکیہ کے عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں عملی طور پر پائیدار ترقی کی ہے، ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی دیگر ممالک کے لئے رول ماڈل ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ کی تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ صدر رجب طیب اردوان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مفید بات چیت ہوئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مضبوط دوستی پر ناز ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button