ٹاپ نیوز

صدر مملکت کی اپر اورکزئی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپر اورکزئی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔ صدر مملکت نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button