کاروباری

سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافہ سے 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہو گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافہ سے 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہفتہ کو آل سندھ صرافہ جیولر ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کے اضافہ سے 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ روز قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے تھی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کے مقابلہ میں 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے تک پہنچ گئی

جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 858 روپے کے مقابلہ میں 2 لاکھ 23 ہزار 430 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3350 روپے اور 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافہ سے 2748 ڈالر تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2726 ڈالر رہی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button