کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان برقرار، 100انڈیکس1047.98پوائنٹس کے اضافہ کے بعد89993.96پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان برقراررہا اورکے ایس ای 100انڈیکس1047.98پوائنٹس کے اضافہ کے بعد89993.96پوائنٹس پربندہوا، ایک مرحلہ میں انڈیکس نے 90ہزارپوائنٹس کے نفسیاتی حد کوعبورکیا تاہم کاروبارکے اختتام پرانڈیکس دوبارہ نیچے آیا۔مجموعی طورپر457کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 181کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،222کی قیمتوں میں کمی اور54کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،

کے ایس 30انڈیکس 352.54پوائنٹس کے اضافہ کے بعد28395.15 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1066.12 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد136114.29پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر695.54ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 37.87ارب روپے رہی۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 17.43ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روزفوجی فوڈز لمیٹڈکے 57561820 حصص،کے الیکٹرک کے 41399129حصص اورسوئی سدرن کے 38036205 حصص کالین دین ہوا، کوائس فوڈزانڈسٹریز،پاک گلف لیزنگ کمپنی اورسپرنیٹ لمیٹد سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button