قومی
وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کی رعنا انصار کی رہائشگاہ آمد،بیٹے کی ناگہانی وفات پراظہار افسوس کیا
وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کے نوجوان بیٹے شاہ زیب نقوی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،مرحوم کے ایصال ثواب اور اہل خانہ کے لئے ہمت اور حوصلے کی دعا کرتے ہوئے اُن سے دلی تعزیت کا اظہار کیا