سعودی عرب اور مصر کی غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت
سعودی عرب نےمسجد اقصی پر انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں فضائی حملوں کے بعد شہریوں کے گھروں پر مسلسل حملوں کی بھی مذمت کی۔وزارت نےسعوی عرب کی جانب سے فلسطینی علاقوں اور غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے جرائم کے تسسل کو مسترد کیے جانے کا بھی اعادہ کیا۔علاوہ ازیں مصر نے بھی شمالی بیت لاہیہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
مصر نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی جس میں رہائشی علاقوں،ہسپتالوں اورسکولوں پر حملے شامل ہیں۔مصری وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ فلسطینی شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں کی جانوں کے ضیاع کا کوئی اخلاقی یا فوجی جواز نہیں ہے۔مصر نے سلامتی کونسل سےعالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔بیان میں متنبہ کیا گیا کہ ’اگر بین الاقوامی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرنے میں ناکام رہی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔