کاروباری

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی وفد کی عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات

پاکستانی وفد نےمنگل کوعالمی بنک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں الواریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے لئے پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد ، سیکریٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیازشامل تھے جبکہ الواریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور الواریز اینڈ مارسل میں ساورن مشاورتی خدمات کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا باقر نے کی۔

اجلاس میں اندرونی بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی بحال کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب 21 سے 26 اکتوبر 2024 تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے ورلڈ بینک گروپ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button