کھیلوں کی دنیا

پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں وولور ہیمپٹن کو سخت مقا بلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا، لیور پول کی ٹیم نے چیلسی کو 1-2سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے دلچسپ مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کو ایک کے مقابلے میں2گول سے ہرا دیا۔

مانچسٹر سٹی کی جانب سے جوسکو گیوارڈیول اور جان سٹونس نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وولور ہیمپٹن کی جانب سے واحد گول جورجن سٹرینڈ لارسن نے سکور کیا۔وولور ہیمپٹن کی جانب سے جورجن سٹرینڈ لارسن نے میچ کے 7 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو مانچسٹر سٹی کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی ، جس کو مانچسٹر سٹی کے جوسکو گیوارڈیول نے 33 ویں منٹ میں ایک گول کر کے 1-1 گول سے تبدیل کر دیا۔ میچ کا پہلا ہاف 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ دوسرے ہاف میں سخت مقابلے کے بعد میچ کے اختتامی لمحات میں مانچسٹر سٹی کے جان سٹونس نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا ،یوں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے وولور ہیمپٹن کو میچ میں 1-2 گول سے ہرا دیا۔

اینفیلڈ، لیورپول، انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول کی ٹیم نے چیلسی کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ لیور پول کے محمدصالح نے میچ کے 29 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف 0-1گول کی برتری دلادی۔چیلسی کے نکولس جیکسن نے میچ کے پہلے ہاف کے بعد 48 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔

لیور پول کی جانب سے پین کرٹس جونز نے میچ کے 51 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف 1-2 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس فتح کے ساتھ لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 21 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آرسنل کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button