قومی
آج تاریخی دن ہے،میثاق جمہوریت کا ایجنڈا مکمل ہوگیا، سینیٹر محمد اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے، آج میثاق جمہوریت کا ایجنڈا مکمل ہوگیا۔ اتوار کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے تحت آئینی ترمیم کے ادھورے کام کومکمل کیا ہے، اس اقدام کا مقصد جمہوری عمل کو مضبوط کرنا اور قومی اتفاق رائے کو فروغ دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، آج میثاق جمہوریت کا ایجنڈا مکمل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں عامر ڈوگر بھی آئینی ترامیم کی متفقہ منظوری میں شامل تھے، آئینی ترامیم کسی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام اتحادی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے خوش اسلوبی کے ساتھ اس قانون سازی میں ساتھ دیا ۔