قومی
الحمدللہ 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو گئی، خواجہ محمد آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الحمدللہ 26آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو گئی۔ اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا کہ انشاءاللہ قومی اسمبلی سے بھی منظور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اللہ کے بعد پاکستانی عوام کی ملکیت ہے