پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ایک ٹیسٹ میچ میں دو سپنرز کی 20 وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی سپنرز نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کر کے ایک میچ میں 2 سپنرز کی جانب سے 20 وکٹیں لینے کا 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی 2 سپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے 20 وکٹیں حاصل کیں اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع تھا جب 20 کھلاڑیوں کو 2 بولرز نے آؤٹ کیا۔نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے 2 بولرز کا ایک میچ میں تمام 20 وکٹیں لینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے،
ملتان ٹیسٹ سے قبل 2 پاکستانی بولرز کا ٹیسٹ میں تمام 20 وکٹیں لینے کا کارنامہ 52 سال قبل ہوا تھا۔پاکستان نے 1956 میں کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا،اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا،فضل محمود نے میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کے سپنرز نے تیسری مرتبہ ایک میچ کی تمام 20 وکٹیں لی ہیں،اس سے قبل 1987 میں انگلینڈ کے خلاف توصیف احمد، عبدالقادر اور اقبال قاسم نے تمام 20 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تین میچوں کی جاری ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ اننگز اور 47 رنز سے ہرایا تھا جبکہ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ سے 152 رنز سے جیت ملی،سیریز ایک،ایک سے برابر ہو گئی ہے،سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ راولپنڈی میں 24 اکتوبر 2024 ء سے شروع ہوگا۔